عنوان: فیکٹری میں نماز ادا کرنا (4753-No)

سوال: ہم لوگ فیکٹری میں کام کرتے ہیں، اور یہ فیکڑی ویران جگہ واقع ہے، قریب میں نہ کوئی مسجد ہے، اور نہ ہی کسی مسجد کی اذان کی آواز آتی ہے، ہم لوگوں نے فیکڑی ہی میں نماز کے لئے ایک جگہ مخصوص کرلی ہے، جہاں سب اپنی اپنی تنہا نماز ادا کرلیتے ہیں، ہم میں سے نہ کوئی زیادہ علم رکھتا ہے اور نہ کسی کی داڑھی ہے، لیکن جماعت کروانا چاہیں، تو کرواسکتے ہیں، آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ کیا اذان دیے بغیر جماعت سے نماز پڑھنا درست ہے، اور کیا داڑھی منڈے کو امام بنا کر اس کی اقتداء جائز ہے؟

جواب: اذان اور اقامت کہنا جماعت کی سنت ہے، لہذا اذان اور اقامت کہہ کر جماعت کھڑی کرنی چاہیے، اور داڑھی منڈے شخص کو امام بنا کر اس کی اقتداء میں نماز ادا کرنا مکروہ ہے، لیکن تنہا نماز پڑھنے سے بہتر ہے کہ اذان اور اقامت کہنے کے بعد داڑھی منڈے کو امام بنا کر اس کی اقتداء میں فرض نماز جماعت سے ادا کرلی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (560/1، ط: دار الفکر)
وَأَمَّا الْفَاسِقُ فَقَدْ عَلَّلُوا كَرَاهَةَ تَقْدِيمِهِ بِأَنَّهُ لَا يُهْتَمُّ لِأَمْرِ دِينِهِ، وَبِأَنَّ فِي تَقْدِيمِهِ لِلْإِمَامَةِ تَعْظِيمَهُ، وَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِمْ إهَانَتُهُ شَرْعًا

و فیہ ایضا: (559/1، ط: دار الفکر)
فَإِنْ أَمْكَنَ الصَّلَاةُ خَلْفَ غَيْرِهِمْ فَهُوَ أَفْضَلُ وَإِلَّا فَالِاقْتِدَاءُ أَوْلَى مِنْ الِانْفِرَادِ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 436 Jul 07, 2020
factory / company / office me / mea namaaz / namaz ada / adaa karna / karnaa, Performing prayer / namaz in the factory / company

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.