سوال:
ایک سال پہلے مجھے سسرال والوں کی طرف سے شادی کے پانچ جوڑے ملے تھے، جن میں سے صرف دو استعمال ہوسکے، بقیہ تین ابھی تک استعمال نہیں ہوئے ہیں، تو کیا میں شادی کے جوڑوں کو فروخت کرکے ان کی رقم استعمال کر سکتا ہوں؟
جواب: واضح رہے کہ اگر سسرال والوں کی طرف سے شادی کے جوڑے تحفہ کے طور پر ملکیتاً دیے گئے ہوں، تو آپ کے لیے ان شادی کے جوڑوں کو فروخت کرکے ان کی رقم استعمال کرنا شرعاً جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
شرح المجلۃ لسلیم رستم باز: (رقم المادۃ: 1192، ص: 654)
کل یتصرف فی ملکہ کیف شاء۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی