عنوان: دوران نماز امام کا وضو ٹوٹ جانے پر کسی مقتدی کو خلیفہ بنانے کا حکم(5032-No)

سوال: مفتی صاحب ! عشاء کی نماز کے دوران تیسری رکعت میں امام صاحب آہستہ آہستہ پیچھے آنے لگے، پہلی صف سے ایک مقتدی آگے ہو گئے اور انہوں نے باقی نماز کی امامت مکمل کی، امام صاحب نماز چھوڑ کر چلے گئے، ایسی نماز کا کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیرا

جواب: دوران نماز امام کے وضو ٹوٹ جانے پر کسی مقتدی کو خلیفہ یعنی امام بنائے یا کوئی مقتدی خود سے آگے بڑھ کر امامت کی نیت کرلے، قبل اس کے کہ امام مسجد سے باہر نہ نکلا ہو، تو اس طرح سے پڑھی گئی نماز درست ہے۔
لہذا صورت مسئولہ میں امام کا وضو ٹوٹ جانے کی وجہ سے خلیفہ یعنی مقتدی کی پڑھائی گئی نماز درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

البحر الرائق: (392/1، ط: دار الکتاب الاسلامی)
من سبقه حدث وكان إماما فإنه يستخلف رجلا مكانه يأخذ بثوب رجل إلى المحراب أو يشير إليه۔۔۔۔۔وشرط جواز صلاة الخليفة والقوم أن يصل الخليفة إلى المحراب قبل أن يخرج الإمام عن المسجد.

رد المحتار: (601/1، ط: دار الفکر)
(قوله استخلف) أشار إلى أن الاستخلاف حق الإمام؛ ۔۔۔۔۔وإن قدم القوم واحدا أو تقدم بنفسه لعدم استخلاف الإمام جاز إن قام مقام الأول قبل أن يخرج من المسجد۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1022 Aug 18, 2020
doraan e namaz imaam ka wuzu toot janay par kisi muqtadi ko khalifa bananay ka hukum, The order to make a muqtadi vice imam if the wuzu / ablution of the imam is broken during the prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.