سوال:
ہم کچھ دوست اٹلی میں رہ رہے ہیں اور ہماری رہائش سے مسجد کی ایک سائیڈ تین گھنٹے کی مسافت پر ہے، ہم تمام طلباء ہیں اور ہماری تعداد 8 سے 10 ہے، کیا ہم خود رہائش کے مقام پر جمعہ کروا سکتے ہیں؟ برائے کرم رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ خیراً
جواب: واضح رہے کہ جمعہ کے لیے مسجد کا ہونا شرط نہیں ہے، لہذا اگر آپ کا کالج یا رہائش کی جگہ شہر، فنائے شہر، قصبہ یا بڑے گاؤں میں واقع ہے اور امام کے علاوہ کم از کم تین افراد جمعہ پڑھنے والے ہوں تو ایسی صورت میں آپ اپنے کالج یا رہائش کی جگہ میں جمعہ کی نماز قائم کرسکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
غنیة المستملی: (ص: 551، ط: اشرفی)
وفي الفتاویٰ الغیاثیۃ: لو صلی الجمعۃ في قریۃ بغیر مسجد جامع والقریۃ کبیرۃ لہا قریً، وفیہا والٍِ وحاکمٍ جازت الجمعۃ بنو المسجد أو لم یبنوا وہٰذا أقرب الأقاویل إلی الصواب، والمسجد الجامع لیس بشرط، ولہٰذا أجمعوا علی جوازہا بالمصلی في فناء المصر وہو مااتصل بالمصر معداً لمصالحہ من رکض الخیل وجمع العساکر والمناضلۃ ودفن الموتیٰ وصلوٰۃ الجنازۃ ونحو ذٰلک لان لہ حکم المصر باعتبار حاجۃ اہلہ الیہ وقدرہ محمدؒ بالغلوۃ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی