سوال:
مفتی صاحب؟ بعض جگہ پر "ماشاءاللہ" لکھے ہوئے فریم لگے ہوتے ہیں، اور لوگ اس کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھ جاتے ہیں، کیا اس طرح کرنا صحیح ہے یا نہیں؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر وہ فریم اتنا نیچے ہو کہ بیٹھنے والے کی پیٹھ کے برابر ہو، تو اس کی طرف پیٹھ کرنا بے ادبی کے زمرے میں آئے گا، لیکن اگر اونچائی پر لگایا گیا ہو، تو اس کی طرف پیٹھ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیة: (322/5)
مد الرجلین الی جانب المصحف ان لم یکن بحذائہ لایکرہ وکذا لوکان المصحف معلقا فی الوتد وھو قدمد الرجل الی ذلک الجانب لایکرہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی