عنوان: امام چار رکعت والی نماز میں تیسری رکعت کے بعد بیٹھ جائے، اور آخر میں سجدہ سہو بھی نہ کرے، تو نماز کا حکم(5336-No)

سوال: مفتی صاحب ! امام صاحب ظہر کی نماز پڑھاتے ہوئے تیسری رکعت التحیات میں بیٹھ گئے، تو فوراً موذن نے اللہ اکبر کہہ کر لقمہ دے دیا، تو امام صاحب چوتھی رکعت کے لیے کھڑے ہوگئے، اور آخر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا۔ تو کیا نماز ہوگئی؟

جواب: صورت مسئولہ میں اگر امام کے بیٹھتے ہی مقتدی نے لقمہ دیا، اور امام اتنے وقت میں کھڑے ہوگیا کہ تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار تاخیر نہیں ہوئی تھی، تو اس صورت میں سجدہ واجب نہیں ہوا، لہذا بغیر سجدہ سہو کیے نماز درست ہوگئی، البتہ اگر تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار تاخیر ہوچکی تھی، تو اس صورت میں چوتھی رکعت کے تشہد کے بعد سجدہٴ سہو کرنا لازم تھا، اگر امام نے سجدہ سہو نہیں کیا، تو وقت کے اندر اندر اس نماز کو دوبارہ پڑھنا لازم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

غنیة المستملی: (فصل فی السجود، ص: 458، ط: سہیل اکیدمی، لاھور)
و لو قام فی الصلوٰۃ الرباعیۃ الی الرکعۃ الخامسۃ او قعد بعد رفع راسہ من السجود فی الرکعۃ الثالثۃ او قام الی الرابعۃ فی المغرب، او الثالثۃ فیہ او فی الفجر او قعد بعد رفعہ من الرکعۃ الاولی فی جمیع الصلوات یجب علیہ سجود السہو بمجرد القیام فی صورۃ و بمجرد القعود فی صورۃ لتاخیر الواجب و ھو التشھد او السلام فی صورۃ القیام و تاخیر الرکن و ھو القیام فی صورۃ القعود۔

رد المحتار: (باب صفة الصلاۃ، 469/1، ط: دار الفکر)
وكذا القعدة في آخر الركعة الأولى أو الثالثة فيجب تركها، ويلزم من فعلها أيضا تأخير القيام إلى الثانية أو الرابعة عن محله، وهذا إذا كانت القعدة طويلة، أما الجلسة الخفيفة التي استحبها الشافعي فتركها غير واجب عندنا، بل هو الأفضل كما سيأتي وهكذا كل زيادة بين فرضين يكون فيها ترك واجب بسبب تلك الزيادة؛ ويلزم منها ترك واجب آخر وهو تأخير الفرض الثاني عن محله.

و فیه ایضا: (مطلب کل صلاۃ ادیت مع کراھة التحریم تجب اعادتھا، 457/1، ط: سعید)
تنبیہ: قید في البحر في باب قضاء الفوائت وجوب الإعادة في أداء الصلاة مع کراہة التحریم بما قبل خروج الوقت، أما بعدہ فتستحب․

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 258)
ولم یبینوا قدر الرکن وعلی قیاس ما تقدم ان یعتبر الرکن مع سنتہ وھو مقدر بثلاث تسبیحات ۔

فتاویٰ عثمانی: (490/1، ط: معارف القرآن)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 4185 Oct 03, 2020
imaam chaar rakat waali namaz mai teesri rakat kay baad beth jaye or aakhir mai sajda sahao bhi na karay to namaz ka hukum, If the imam sits down after the third rakat in a four rakat prayer, and does not even prostrate / do sajda sahu at the end, then the order / ruling for the prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.