سوال:
حضرت ! کرتہ اور جبہ اتنا لمبا ہو کہ ٹخنوں سے نیچے لٹک رہا ہو تو کیا یہ درست ہے؟
جواب: شریعت مطہرہ میں مردوں کے لیے پاجامہ، شلوار یا کسی بھی لباس (جبہ، کرتہ وغیرہ) کو ٹخنوں سے اوپر رکھنا واجب ہے، ٹخنوں سے نیچے رکھنا مکروہ تحریمی، تکبر کی علامت اور اللہ تعالی کے قہر و غضب کا باعث ہے۔
احادیث میں اس پر جہنم کی وعید آئی ہے، صحیح بخاری میں ہے:
“ما أسفَل من الکعبین من الإزار ففي النار”.
ترجمہ:
یعنی جو شخص اپنا کپڑا ٹخنے سے نیچے لٹکائے گا وہ جہنم میں جائے گا۔
(بخاری، حدیث نمبر: ۵۷۸۷، باب ما أسفل من الکعبین ففي النار)
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنن ابی داؤد میں ایک روایت موجود ہے، جس میں انہوں نے فرمایا:
"ما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الازار فھو فی القمیص"۔
ترجمہ :جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پاجامہ کے بارے میں فرمایا وہ(حکم) قمیص کے بارے میں( بھی) ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن أبی داود: (رقم الحدیث: 4095)
"ما قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی الازار فھو فی القمیص".
مرقاۃ المفاتیح: (باب الستر، الفصل الثانی، رقم الحدیث: 761، 634/2)
"وَاطَالَةُ الذَّیْلِ مَکْرُوْہَةٌ عِنْدَ أبِيْ حَنِیْفَةَ وَالشَّافِعِيِّ فِي الصَّلاَةِ وَغَیْرِہَا"․
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی