عنوان: فرض یا نفل نماز کی پہلی رکعت میں سورہ ناس پڑھ لینے کی صورت میں بقیہ رکعتوں میں قراءت کا حکم(5416-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر کسی نے فرض، سنت یا نفل نماز کی پہلی رکعت میں سورۃ الناس پڑھ لی ہو تو اب اس کو بعد والی رکعتوں میں کون سی سورت پڑھنی ہوگی؟

جواب: واضح رہے کہ فرض نماز میں قرآنِ مجید کی ترتیب کے مطابق قراءت کرنا واجباتِ تلاوت میں سے ہے، لہذا اگر فرض نماز کی پہلی رکعت میں بھول کر سورة الناس پڑھ لی ہو تو دوسری رکعت میں بھی سورة الناس ہی پڑھے، اور اگر سنن و نوافل کی پہلی رکعت میں سورة الناس پڑھ لی ہو تو ایسی صورت میں بقیہ رکعتوں میں قرآنِ پاک کے کسی بھی حصے سے پڑھ سکتا ہے، البتہ افضل یہ ہے کہ بقیہ تمام رکعتوں میں بھی سورة الناس ہی پڑھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (کتاب الصلوٰۃ، فروع یجب الاستماع للقراءۃ مطلقا، 546/1، ط: دار الفکر)
(قوله وأن يقرأ منكوسا) بأن يقرأ الثانية سورة أعلى مما قرأ في الأولى لأن ترتيب السور في القراءة من واجبات التلاوة ۔۔۔أفاد أن التنكيس أو الفصل بالقصيرة إنما يكره إذا كان عن قصد، فلو سهوا فلا كما في شرح المنية.۔۔۔(قوله ولا يكره في النفل شيء من ذلك) عزاه في الفتح إلى الخلاصة۔

الجوهرة النيرة: (58/1)
"وإذا قرأ في الأولى ﴿قل أعوذ برب الناس﴾ يقرأ في الثانية ﴿قل أعوذ برب الناس﴾ أيضاً".

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2368 Oct 12, 2020
pehli rakat me / mey sora naas parh le ho, to / too baqia / baqya rakato me / mey kia parhe / parhey?, If someone has recited Surah Nas in the first rakat, then what should he recite in the remaining rakats?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.