عنوان: چار رکعت سنت غیر مؤکدہ اور نفل میں تشھد کے بعد درود پڑھنے کا حکم(5434-No)

سوال: حضرت ! پوچھنا یہ ہے کہ کیا عصر اور عشاء کی 4 غیر مؤکدہ سنتوں کے دوران دوسری رکعت میں التحیات کے بعد درود شریف اور دعا پڑھنا ٹھیک ہے؟

جواب: سنت غیر مؤکدہ اور نوافل میں ہر دو رکعت کی حیثیت مستقل نماز کی ہے، اس لیے افضل یہ ہے کہ چار رکعت سنت غیر مؤکدہ کے ہر قعدہ میں تشہد کے ساتھ ساتھ درود بھی پڑھے، اور ہر قعدہ کے بعد اگلی رکعت میں ثناء اور تعوذ بھی پڑھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (474/1، ط: مصر)

ولا یصلی علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم فی القعدۃ الأولیٰ فی الأربع قبل الظہر والجمعۃ وبعدہا ولا یستفتح اِذا قام اِلی الثالثۃ منہا وفی البواقی من ذوات الاربع یصلی علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم ویستفتح ویتعوّذ وقیل لا یأتی فی الکلّ ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 948 Oct 14, 2020
chaar rakat / rakaat sunnat ghair muakkada or / aur nafil me / mein tashahhud ke / key bad drood parhne / parhney ka hukum / hukm

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.