عنوان: کرونا متاثرین مریضوں کا قرنطینہ میں جمعہ پڑھنے کا حکم (5478-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر چودہ دن تیس لوگوں کو اس طرح قرنطائن کیا جائے کہ وہ وہاں سے باہر نہیں آسکتے ہوں، تو کیا وہ جمعہ کی نماز قرنطینہ میں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: قرنطائن (جہاں کرونا کے متاثرین کو رکھا جاتا ہے، اور حفاظتی تدبیر کے طور پر باہر سے لوگوں کو اندر جانے سے روکا جاتا ہے) میں اگر امام سمیت کم از کم چار افراد نماز پڑھنے کیلئے موجود ہوں، تو وہاں جمعہ کی نماز پڑھنا فی نفسہ جائز ہے، بشرطیکہ حکومت کی طرف سے وہاں جمعہ پڑھنے کی ممانعت نہ ہو، نیز وہ جگہ شہر یا فنائے شہر میں ہو، جہاں جمعہ کی نماز پڑھنا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح: (ص: 278، ط: قدیمی)
قلت اطلعت علی رسالۃ للعلامۃ ابن الشحنۃ و قد قال فیھا بعدم صحۃ الجمعۃ فی قلعۃ القاھرۃ لانھا تقفل وقت صلاۃ الجمعۃ و لیست مصرا علی حدتھا و اقول فی المنع نظر ظاہر لان وجہ القول بعدم الصحۃ صلاۃ الامام بقفلہ قصرہ اختصاصہ بھا دون العامۃ و العلۃ مفقودۃ فی ھذہ القضیۃ فان القلعۃ وان قفلت لم یختص الحاکم فیھا بالجمعۃ لان عند باب القلعۃ عدۃ جوامع فی کل منھا خطبۃ لا یفوت من منع من دخول القلعۃ الجمعۃ بل لو بقیت القلعۃ مفتوحۃ لا یرغب فی طلوعھا للجمعۃ لوجودھا فلا وجہ لمنع صحۃ الجمعۃ بالقلعۃ عند قفلھا۔

فتاوی عثمانی: (526/1- 528، ط: مکتبة معارف القرآن)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 617 Oct 21, 2020
corona kay mutassirin mareezon ka quarantine mai jumma parhne ka hukum, Ruling / Order to perform Friday prayer in quarantine for corona affected patients

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.