عنوان: سجدے کے دوران کمر سے قمیض ہٹنے کی صورت میں نماز کا حکم(5506-No)

سوال: مفتی صاحب ! دوران سجدہ قمیص کا کچھ حصہ اوپر ہوجائے اور کمر نظر آنے لگی، کیا اس صورت میں نماز ٹوٹ جائے گی؟

جواب: مرد کا ستر ناف سے لیکر گھٹنے تک مکمل آگے اور پیچھے کا حصہ ستر میں داخل ہے، لہذا اگر کسی مرد کا دوران نماز سجدے میں قمیض اوپر ہوجانے کی وجہ سے کمر کا ستر والا چوتھائی حصہ کھل گیا، اور ایک رکن یعنی تین مرتبہ "سبحان اللہ" کہنے کے بقدر کھلا رہا، تو اس کی نماز فاسد ہو جائے گی، لیکن اگر ستر سے اوپر کمر کا حصہ کھل گیا، تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیة: (58/1)
بدن الحرۃ عورۃ الا وجھھا وکفیھا وقدمیھا کذا فی المتون وشعر المرأۃ ماعلی راسھا عورۃ واما المسترسل ففیہ روایتان الاصح انہ عورۃ کذا فی الخلاصۃ وھو الصحیح وبہ اخذ الفقیہ ابو اللیث و علیہ الفتوی کذا فی معراج الدرایۃ… وان انکشف عورتہ فی الصلاۃ فسترھا بلا مکث جازت صلاتہ اجماعا وان ادی رکنا مع الانکشاف فسدت اجماعاً… والعمل القلیل ان تاخذہ بیدواحدۃ کذا فی السراج الوھاج۔

الدر المختار مع رد المحتار: (408/1)
ویمنع حتی انعقادہا کشف ربع عضو قدر أداء رکن بلا صنعہ من عورة غلیظة أو خفیفة علی المعتد والغلیظة قبل ودبر وما حولہما والخفیفة ما عدا ذلک من الرجل والمرأة۔
(قولہ حتی انعقادھا)… ای ویمنع صحۃ الصلاۃ حتی انعقادھا، والحاصل انہ یمنع الصلاۃ فی الابتداء ویرفعھا فی البقاء ح (قولہ قدر اداء رکن) ای بسنتہ منیۃ قال شارحھا وذلک قدر ثلاث تسبیحات ۔

و فیه ایضاً: (82/3، ط: زکریا)
أعضاء عورة الرجل ثمانیة:.... الثامن ما بین السرة إلی العانة مع ما یحاذي ذلک من الجنبین والظہر والبطن ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 581 Oct 26, 2020
sajday kay doran qameez hatnay ki waja say kamar nazar aanay ki waja say namaaz ka hukum, Ruling on prayer due to the waist being visible due to removing the shirt during Sajdah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.