عنوان: موجودہ حالات میں دوران نماز ماسک پہننے٬ صفوں کے درمیان فاصلہ رکھنے اور گھروں میں نماز پڑھنے کا حکم(5510-No)

سوال: مفتی صاحب ! Corona virus کے بعد اب تمام مساجد میں صفوں کے درمیان فاصلے ختم ہوگئے ہیں اور ما سک کا استعمال بھی ختم ہوگیا ہے، مگر ہمارے دفتر کی مسجد میں ابھی تک دونوں چیزوں کی پابندی ہے، جس کی وجہ سے کچھ لوگوں کی مغرب کی جماعت نکل جاتی ہے اور دوسرا یہ کہ کچھ لوگ اب بھی تمام نمازیں احتیاط کی بنا پر مسجد کی جماعت کے بجائے اپنے کمرے میں ادا کررہے ہیں۔ دونوں صورتوں میں کون گنہگار ہورہا ہے؟ زرا رہنمائی فرمادیں۔ جزاکم اللہ خیراً کثیرا

جواب: مذکورہ صورت میں جس عذر کی وجہ سے دوران نماز ماسک پہننے کی گنجائش دی گئی تھی٬ جن علاقوں وہ عذر باقی ہو٬ تو وہاں گنجائش بھی برقرار رہے گی٬ اور جہاں عذر ختم ہوگیا ہو٬ وہاں بلا عذر دوران نماز چہرے پر ماسک پہننا مکروہ ہوگا٬ نیز نماز باجماعت کے دوران صفوں میں فاصلہ رکھنے اور گھروں میں نماز پڑھنے کا بھی وہی حکم ہوگا کہ اگر عذر موجود ہو٬ تو اس کی گنجائش ہوگی٬ ورنہ نہیں.

و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 603 Oct 27, 2020
mojooda halat mai doran e namaz mask pehenay safon kay darmiyan fasala rakhne or gharon mai namaz parhne ka hukum, In the current situation, the order to wear a mask during prayer, to keep distance between rows and to pray at home

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.