عنوان: کار ٹریکر کمپنی کے متعلق سوال(5582-No)

سوال: پاکستان کی ایک بڑی کار ٹریکر کمپنی نے ایک نئی سروس نکالی ہے، جس کے تحت گاڑی ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ چوری کی صورت میں کمپنی آپ کو گاڑی ریکور کر کے دیگی یا پھر نہ ملنے کی صورت میں مالک کو گاڑی کی قیمت ادا کرے گی۔
عام ٹریکر کی طرح اس کی سالانہ اور فرسٹ ٹائم انسٹالیشن فیس ہے، لیکن اس سروس کی فیس تقریبا” دگنی ہے۔
کیا یہ سروس لینا انشورنس کی طرح ہی ہے یا گنجائش موجود ہے؟

جواب: محترم! مذکورہ کمپنی کا مکمل طریقہ کار اور شرائط و ضوابط (Terms and Conditions) ہمارے علم میں نہیں ہیں٬ اس لئے اس سلسلے میں کوئی شرعی رائے نہیں دی جاسکتی٬ اگر کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کی کاپی یا اس طریقہ کار کی مکمل تفصیلات میسر ہوں٬ تو ارسال فرمائیں٬ ان کی روشنی میں اس کا شرعی حکم بتایا جاسکے گا٬ ان شاء اللہ.

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 980 Nov 06, 2020
car tracker company kay mutalliq sawal, Question about car tracker company

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.