عنوان: دورانِ نماز جمائی لینے کا حکم اور اس کے روکنے کا طریقہ(5609-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ اگر نماز پڑھتے وقت جمائی آجائے تو نماز میں جمائی لینا کیسا ہے، کیا اس سے نماز ہوجائے گی یا دوبارہ پڑھنا پڑے گی؟

جواب: نماز پڑھنے کے دوران جمائی لینا مکروہِ تنزیہی ہے، لہذا جہاں تک ممکن ہو، جمائی کو روکنے کی کوشش کرنی چاہیے، البتہ اگر مجبوری میں احتیاط سے اس طرح جمائی لی کہ جس سے آواز پیدا نہیں ہوئی تو اس سے نماز پر کچھ اثر نہیں پڑے گا، لیکن اگر بے احتیاطی میں منہ سے جمائی کے دوران ایسی آواز نکلی جس سے حروف (جیسے آہ، ھا وغیرہ) پیدا ہوگئے تو اس سے نماز فاسد ہوجائے گی۔
نیز واضح رہے کہ نماز میں جمائی کے دوران قیام کی حالت میں دائیں ہاتھ کا اندرونی حصہ منہ پر رکھنا چاہیے اور اگر قیام کے علاوہ کسی اور رکن میں ہو تو بائیں ہاتھ کی پشت کا حصہ منہ پر رکھنا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (619/1، ط: سعید)
الا لمريض لا يملك نفسه عن أنين وتأوه لانه حينئذ كعطاس وسعال و جشاء وتثاوب وان حصل حروف للضرورة

غنیة المستملی: (ص: 345، ط: سھیل اکیدمی، لاھور)
انه عليه الصلوة والسلام قال ان التثاوب في الصلاة من الشيطان فاذا تثاوب احدكم فليكظم ما استطاع وفي رواية فليضع يده علی فیه و دل هذا على ان التثاوب مکروه

الھندیة: (101/1، ط: رشیدیة)
ويفسد الصلاة التنحنح بلا عذر بأن لم يكن مدفوعا اليه وحصل منه الحروف هكذا في التبيين

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1602 Nov 09, 2020
doran e namaz jamai lene ka hukum, Ruling / Order to yawn during prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.