سوال:
مسجد میں جو شخص بلکل ہمارے پیچھے نماز پڑھ رہا ہو، کیا اس کے سامنے سے گزرنا جائز ہے؟
جواب: جی ہاں! اگر نمازی بالکل آپ کے پیچھے کی طرف ہوکر نماز پڑھ رہا ہو، تو ایسی صورت میں اس کے سامنے سے ہٹ کر دائیں یا بائیں ہو جانا جائز ہے، اس عمل کا اطلاق گزرنے پر نہیں ہوتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
فتح الباری: (770/1، ط: رشیدیة)
ظاھر الحديث ان الوعيد المذكور يختص بمن مر لابمن وقف عامدا مثلا بين يدي المصلي او قعد او رقد، لكن ان كانت العلۃ فيه التشويش على المصلي فهو في معنى المار۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی