عنوان: سمندری یا ہوائی جہاز میں جمعہ اور عیدین کی نماز پڑھنے کا حکم(5643-No)

سوال: مفتی صاحب! میں سمندری جہاز میں کام کرتا ہوں، بسا اوقات ہم جمعہ یا عیدین کے دن سمندر کے بیچ میں سفر کر رہے ہوتے ہیں، اور کہیں ٹھہر کر ہم مذکورہ نمازیں نہیں پڑھ سکتے ہیں، کیا ہم جمعہ اور عیدین کی نمازیں بحری جہاز میں پڑھ سکتے ہیں؟

جواب: واضح رہے کہ جمعہ اور عیدین کی نماز صحیح ہونے کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ قصبہ، بڑے گاؤں یا شہر میں ادا کی جائے، جبکہ جہاز بحری ہو یا ہوائی ہو، قصبہ، بڑا گاؤں یا شہر نہیں ہے، لہذا جمعہ اور عیدین کی نماز بحری یا ہوائی جہاز میں پڑھنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

اعلاء السنن: (1/8، ط: ادارة القرآن)
عن علی رضی الله تعالی عنه قال : لا جمعة ولا تشریق ولا صلاة فطر ولا اضحي الا في مصر جامع أو مدينة عظيمة.

الدر المختار: (166/2، ط: سعید)
(تجب صلاتهما) في الأصح (على من تجب عليه الجمعة بشرائطها) المتقدمة (سوی الخطبة فانها ستة بعدها، وفي القنية: صلاة العيدين في القری تكره تحريما.

البحر الرائق: (277/2، ط: رشیدیة)
صلاة العيدين في الرساتیق تكره كراهة تحريم ؛ لأنه اشتغال بما لايصح ؛ لأن المصر شرط الصحة

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2205 Nov 11, 2020
samandari ya hawi jahaz mai jumma or eidain ki namaz parhne ka hukum, Order to perform Jummah / friday and Eid prayers in sea or plane

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.