عنوان: نماز میں پڑھنے کے لیے سورتیں پہلے سے مقرر کر لینا(5681-No)

سوال: مفتی صاحب! اگر امام نماز شروع کرنے سے پہلے آسانی کے لیے سوچ لے کہ میں اس نماز میں فلاں سورت کی تلاوت کروں گا، اور پھر اسی مقرر کی گئی سورت کی نماز میں تلاوت کرے، تو کیا اس صورت میں نماز درست ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب: امام کا اپنی سہولت کے لیے پہلے سے سورت مقرر کرلینا صحیح ہے، لہذا صورت مسئولہ میں نماز بلا کراہت درست ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

رد المحتار: (544/1، ط: دار الفکر)

ھذا، وقید الطحاوی والاسبیجابی الکراھة بما اذا رأی ذلک حتماً لا یجوز غیرہ أما لو قراء للتیسیر علیہ أو تبرکاً بقراء تہ علیہ الصلاۃ والسلام فلا کراھۃ لکن بشرط أن یقرأ غیرھا أحیانا لئلا یظن الجاھل أن غیرھا لا یجوز واعترضہ فی الفتح بأنہ لا تحریر فیہ لأن الکلام فی المداومۃ اھ۔
وأقول: حاصل معنی کلام ھذین الشیخین بیان وجہ الکراھۃ فی المداومۃ وھو أنہ إن رأی ذلک حتماً یکرہ من حیث تغییر المشروع والا یکرہ من حیث ایہام الجاھل وبھذا الحمل یتاید أیضا کلام الفتح السابق ویندفع اعتراضہ اللاحق فتدبر۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1718 Nov 14, 2020
namaz me parhne / parhney ke liye soorte / soortey pehle se muqarrar karlena, Predetermine surahs to recite in prayer

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.