عنوان: عید اور جنازے کی نماز میں سے کونسی نماز پہلے پڑھی جائے گی؟(5744-No)

سوال: سوال یہ ہے کہ عید کی نماز میں اگر جنازہ حاضر ہوجائے، تو اس صورت میں کونسی نماز پہلے پڑھی جائے گی، عید کی نماز پہلے پڑھی جائے گی یا جنازے کی نماز پہلے پڑھی جائے گی، براہ مہربانی وضاحت فرما دیں؟

جواب: اگر کبھی ایسا اتفاق ہوجائے کہ عید کی نماز کے وقت جنازہ حاضر ہوجائے، تو پہلے عید کی نماز ادا کی جائے گی، پھر جنازہ کی نماز ادا کی جائے گی اور اس کے بعد عید کا خطبہ پڑھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (167/2، ط: سعید)
(وتقدم) صلاتها (على صلاة الجنازة إذا اجتمعا)؛ لأنه واجب عينا، و الجنازة كفاية، وتقدهم (صلاة الجنازة على الخطبة....).

الھندیة: (152/1، ط: رشیدیة)
وتقدم صلاة العيد على صلاة الجنازة إذا اجتمعتا وتقدم صلاة الجنازة على الخطبة، كذا في القنية

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2246 Nov 18, 2020
eid or janazay / janazey ki namaz me se konsi namaz pehle parhi jai gi?, Which of the Eid and Janazah prayers will be offered / performed first?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.