عنوان: بکرے کے کپورے کھانے اور بیچنے کا حکم(5757-No)

سوال: ہمارے ایک عزیز کی ہوٹل کی دکان ہے، جس میں مختلف قسم کے کھانے پکائے جاتے ہیں، ان کھانوں میں بکرے کے کپورے بھی پکائے جاتے ہیں، جس کو لوگ شوق سے کھاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا کپورے کھانا اور ان کی خرید و فروخت کرنا جائز ہے؟

جواب: حلال جانور کے کپورے کھانا مکروہ تحریمی ہے، لہذا کپورے کھانا، کھلانا یا اس کی خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

بدائع الصنائع: (61/5، ط: دار الکتب العلمیة)

وروي عن مجاهد - رضي الله عنه - أنه قال: كره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - من الشاة الذكر والأنثيين والقبل والغدة والمرارة والمثانة والدم فالمراد منه كراهة التحريم۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3131 Nov 18, 2020
bakre ke kapore khane or bechne / farokht karne / karney ka hokom / hokum, Order to eat and sell goat's Testicles

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Business & Financial

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.