سوال:
جناب یہ بتائیں کہ سفر پر نکلنے کے بعد منزل میری لاہور ہے اور میں وہاں پر پہنچ کر دس دن آرام کروں گا تو کیا میں وہاں سفر کی نماز پڑھوں گا یا پھر عام نمازیں؟
جواب: صورت مسئولہ میں اگر لاہور آپ کے اپنے شہر سے اڑتالیس میل ( 77.24 کلومیٹر ) یا اس سے زیادہ مسافت پر ہے، اور وہاں پر آپ کا قیام پندرہ دن سے کم ہے، تو لاہور میں آپ مسافر شمار ہوں گے، اور سفر والی نماز (قصر) پڑھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الهندیة: (کتاب الصلوۃ، الباب الخامس عشرة فی صلاۃ المسافر)
وان نوی الاقامۃ اقل من خمسۃ عشریوماً قصر ہکذا فی الہدایۃ....ولایزال علی حکم السفر حتی ینوی الاقامۃ فی بلدۃ أوقریۃ خمسۃ عشر یوما أو اکثر کذا فی الھدایۃ
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی