عنوان: وہم اور وسوسے کی وجہ سے باجماعت نماز کے لیے مسجد نہ جانا (5941-No)

سوال: 2 سال پہلے مجھے دل کا مسئلہ ہوا، ڈاکٹر نے ایک اسٹنٹ ڈال دیا، اس وقت سے میں دل کی میڈیسن لے رہا ہوں، جب میرا اسٹنٹ ڈالا گیا تو میری عمر 38 سال تھی، اسٹنٹ ڈلوانے کے ایک ہفتہ تک میں بیٹھ کر نماز پڑھتا رہا، اس کے بعد کھڑے ہو کر باجماعت نماز پڑھنی شروع کر دی، تین چار ماہ تک تو کچھ نہیں ہوا، لیکن ایک دن جمعہ کی جماعت کے دوران مجھے چکر آگئے، بڑی مشکل سے نماز پوری کی، اس دن سے میرے دل میں خوف سا بیٹھ گیا ہے کہ جماعت کے دوران مجھے چکر آجائیں گے، اس لیے میں نے اکیلے کھڑے ہو کر نماز پڑھنی شروع کر دی ہے، اکیلے نماز پڑھنے میں کوئی دقت نہیں ہوتی۔ کیا میں اس وہم یا خوف کی وجہ سے نماز با جماعت بیٹھ کر پڑھ سکتا ہوں۔شکریہ

جواب: وہم اور وسوسے کے مرض میں عموما شیطانی اثرات شامل ہوتے ہیں، تاکہ مومن تسلی سے عبادات ادا نہ کرسکے، لہذا وہم سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، اس کا سب سے کارگر علاج یہی ہے کہ اس کی طرف بالکل توجہ نہ دی جائے، اس لئے آپ کوشش کریں کہ مسجد کے ساتھ دوبارہ تعلق قائم ہو، اور آہستہ آہستہ اپنے آپ کو اس خوف سے نکالیں، اور جب تک مسجد نہ جاسکیں، تو گھر میں باجماعت نماز کی ترتیب بنالیں، آپ کے لئے بیٹھ کر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے ۔
نیز وہم کے موقع پر ان دعاؤں کا اہتمام کریں:
أَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
( ترجمہ: میں پناہ مانگتا ہوں، اللہ کی، شیطان مردود سے۔)
رَبِّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِكَ مِنْ هَمَزَاتِ الشَّیَاطِیْنِ وَأَعُوْذُبِكَ رَبِّ مِنْ أَنْ یَّحْضُرُوْنَ.
( ترجمہ: اے میرے پروردگار! میں شیطان کے ڈالے ہوئے وسوسوں سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں، اور میرے پروردگار! میں اس بات سے بھی آپ کی پناہ مانگتا ہوں کہ یہ شیاطین میرے پاس آئیں۔)
اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ وَسَاوِسَ قَلْبِيْ خَشْیَتَكَ وَ ذِکْرَكَ وَاجْعَلْ هِمَّتِيْ وَ هَوَايَ فِیْمَا تُحِبُّ وَ تَرْضٰی۔
( ترجمہ: اے اللہ! میرے دل کے وساوس کو اپنے خوف اور ذکر سے بدل دیجیے، اور میرے غم اور خواہشات کو ان اعمال میں بدل دیجیے، جن میں آپ کی محبت اور رضا ہو۔)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الدر المختار: (555/1، ط: سعید)
فلاتجب على مريض و مقعد و زمن و مقطوع يد و رجل من خلاف، أو رجل فقط ، ذكره الحدادی، و مفلوج و شيخ كبير عاجز و أعمی ، و إن وجد قائدا، و لا على من حال بينه و بينها مطر و طين و برد شديد وظلمة كذلك، و ریح ليلا، لا نهارا ، و خوف على ماله، أو من غريم أو ظالم، أو مدافعة أحد الأخبثين ، و إرادة سفر، و قيامه بمريض، و حضور طعام تتوقه نفسه، ذكره الحدادي ، و كذا اشتغاله بالفقه لا بغيره۔

رد المحتار: (446/1، ط: سعید)
و لو اضعفہ عن القیام الخروج لجماعہ، صلی فی بیتہ قائما، بہ یفتی : وجھہ ان القیام فرض، بخلاف الجماعہ

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 852 Dec 01, 2020
vehem or waswasay ki waja say ba jamaat namaz kay liye masjid na jana, Not to go to the mosque for jamat / congregational prayers due to illusions and Paranoid

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.