سوال:
مجھے چند روز پہلے احتلام ہوا تھا اور میں غسل کرنا بھول گیا تھا اور میں اسی حالت میں نمازیں پڑھتا رہا، سوال یہ ہے کہ اب میرے لیے کیا حکم ہے؟
جواب: پوچھی گئی صورت میں اگر آپ کو یقینی طور پر احتلام کا دن یاد ہو تو احتلام کے بعد سے یاد آنے تک جتنی نمازیں آپ نے پڑھی ہیں، ان سب کی قضا آپ کے ذمے لازم ہیں، اور اگر احتلام کا دن متعین طور پر یاد نہ ہو کہ کس دن احتلام ہوا تھا تو اس صورت میں آپ آخری مرتبہ سو کر اٹھنے کے بعد سے ناپاک شمار ہوں گے اور آپ پر لازم ہوگا کہ آخری مرتبہ سو کر اٹھنے کے بعد سے جتنی نمازیں پڑھی ہیں، ان سب کی قضا کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (219/1، ط: دار الفکر)
وجد في ثوبه منيا أو بولا أو دما أعاد من آخر احتلام
(قوله أعاد من آخر احتلام إلخ) لف ونشر مرتب. وفي بعض النسخ من آخر نوم وهو المراد بالاحتلام؛ لأن النوم سببه كما نقله في البحر
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی