عنوان: : کیا نماز کا چھوڑنا زنا اور چوری سے بڑا گناہ ہے؟ (5989-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میں نے دو علماء کی تقریریں سنیں، جن میں وہ یہ بتا رہے تھے کہ نماز کا چھوڑ دینا زنا، رشوت کھانے، قتل کرنے وغیرہ سے بڑا جرم ہے۔ آپ تھوڑی سے وضاحت کر دیں کہ یہ بات ٹھیک ہے یا نہیں؟

جواب: تمام ائمہ کرام کا اتفاق ہے کہ فرض نماز جان بوجھ کر چھوڑنا بہت بڑا گناہ ہے، حدیث شریف میں نماز کو کفر و ایمان کے درمیان حدِ فاصل بتلایا گیا ہے ،حتی کہ بعض ائمہ نماز چھوڑنے والے کی تکفیر کے بھی قائل ہیں۔
اس کی بنا پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ نماز کا چھوڑنا کبائر میں سب سے بڑا گناہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 2622، 14/5، ط: دار احیاء التراث العربی)
عن عبد الله بن شقيق العقيلي : قال كان أصحاب محمد صلى الله عليه و سلم لا يرون شيئا من الأعمال تركه كفر غير الصلاة

الصلاة و أحكام تاركها للعلامة ابن قيم الجوزية: (ص: 31، ط: مكتبة الثقافة بالمدينة المنورة)
لا يختلف المسلمون أن ترك الصلاة المفروضة عمدا من اعظم الذنوب وأكبر الكبائر وأن اثمه ثم الله أعظم من إثم قتل النفس وأخذ الأموال ومن إثم الزنا والسرقة وشرب الخمر وأنه متعرض لعقوبة الله وسخطه وخزيه في الدنيا والآخرة۔

مرقاة المفاتيح: (55/2، ط: دار الفکر)
ثم الحصر يفيد أن ترك الصلاة عندهم كان من أعظم الوزر وأقرب إلى الكفر.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1102 Dec 04, 2020
kai namaz ka choorna zina or choori say bara gunah hai?, Is skipping prayer a greater sin than adultery and theft?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.