عنوان: مسلمان ممالک کے ہوٹلوں اور لیبر کیمپوں میں گوشت کھانے کا شرعی حکم(5994-No)

سوال: السلام علیکم،
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ موجودہ دور میں ہوٹل وغیرہ سے چکن، مٹن، بیف گوشت کے کھانے کا کیا حکم ہے، یا جو لوگ پردیس میں لیبر کیمپوں میں رہتے ہیں، اور وہاں پر میس سسٹم ہوتا ہے، وہاں پر پکنے والے گوشت کے متعلق کیا حکم ہوگا، بالخصوص عرب ممالک کے بارے میں جواب درکار ہے۔
ایک شخص ایسے گوشت کھانے والے کو حرام کا مرتکب قرار دیتا ہے اور حوالہ اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کا پیش کرتا ہے۔

جواب: مسلمانوں کے ملک میں جب تک اس بات کا یقین نہ ہو کہ ذبیحہ مسلمان کا نہیں ہے، اور جب تک اس بات کا یقین نہ ہو کہ مسلمان نے جان بوجھ کر بسم اللہ چھوڑی ہے، اس وقت تک مسلمان ملک کا ذبیحہ حلال ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

القرآن الکریم: (البقرۃ، الایة: 173)
إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللَّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلَا عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَحِيمٌo

و قوله تعالی: (المائدۃ، الایة: 5)
وَطَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوْا الْکِتَابَ حِلٌّ لَکُمْ....الخ

صحیح البخاری: (کتاب البیوع، رقم الحدیث: 2051)
عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الْحَلَالُ بَيِّنٌ، وَالْحَرَامُ بَيِّنٌ، وَبَيْنَهُمَا أُمُورٌ مُشْتَبِهَةٌ، فَمَنْ تَرَكَ مَا شُبِّهَ عَلَيْهِ مِنَ الْإِثْمِ كَانَ لِمَا اسْتَبَانَ أَتْرَكَ، وَمَنِ اجْتَرَأَ عَلَى مَا يَشُكُّ فِيهِ مِنَ الْإِثْمِ أَوْشَكَ أَنْ يُوَاقِعَ مَا اسْتَبَانَ، وَالْمَعَاصِي حِمَى اللَّهِ، مَنْ يَرْتَعْ حَوْلَ الْحِمَى يُوشِكْ أَنْ يُوَاقِعَهُ "۔

انعام الباری: (83/6)
جہاں شبہات ناشی عن دلیل ہوں،وہاں شبہات سے بچنا مستحب ہے یا واجب؟ اس کا اصول یہ ہے کہ اگر اشیاء میں اصل اباحت ہو اور حرمت کا شبہ پیدا ہوجائے اور وہ شبہ ناشی عن دلیل ہو، تو اس شبہ کے نتیجے میں اس مباح چیز کا ترک کرنا واجب نہیں ہوتا، بلکہ مستحب ہوتا ہے اور تقوی کا تقاضا ہوتا ہے۔ اور اگر اصل اشیاء میں حرمت ہو اور پھر شبہ پیدا ہوجائے اور شبہ ناشی عن دلیل ہو، تو اس صورت میں اس شبہ سے بچنا واجب ہے، محض مستحب نہیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 800 Dec 04, 2020
musalman mumalik kay hotels or laber companies mai ghoosht khanay ka shar'ee hukum, Shariah ruling on eating meat in hotels of Muslim countries and in labor camps

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Halaal & Haram In Eatables

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.