سوال:
جنگل میں ایک جانور پایا جاتا ہے، جو اونٹ کی طرح لمبی گردن کا مالک ہوتا ہے، اسے اردو میں زیبرا کہتے ہیں، کیا شریعت میں زیبرا کھانا جائز ہے؟
جواب: زیبرے (zebra) کا شمار حلال جانوروں میں ہوتا ہے، لہذا اس کا کھانا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (442/9، ط: زکریا)
(والحمر الأھلیة) بخلاف الوحشیة؛ فإنھا ولبنھا حلال
قولہ: ”بخلاف الوحشیة“: وإن صارت أھلیة ووضع علیھا الإکاف، قھستاني
الھندیة: (کتاب الذبائح، 289/5، ط: المطبعة الکبری الأمیریة)
وما لہ دم سائل نوعان: مستأنس ومستوحش، أما المستأنس من البھائم فنحو الإبل والبقر والغنم یحل بالإجماع، وأما المتوحش نحو الظباء وبقر الوحش وحمر الوحش وإبل الوحش فحلال بإجماع المسلمین …کذا في البدائع
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی