عنوان: "رحمان زمین" نام رکھنا کیسا ہے؟(6254-No)

سوال: میرے والد نے بچپن میں میرا نام "رحمان زمین" رکھا تھا، میرے علاقہ میں ایک عالم رہتے ہیں، میری ان کے ساتھ دوستی ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ نام درست نہیں ہے، اسے تبدیل کرو، سوال یہ ہے کہ کیا "رحمان زمین" نام درست ہے یا میں تبدیل کروں؟

جواب: لفظ رحمان کا معنی "مہربانی کرنے والا" آتا ہے، اور یہ اللہ تعالی کے ان اسماء حسنی میں سے ہے، جو اللہ تعالی کی ذات کے ساتھ خاص ہیں، اور عبد کا لفظ لگائے بغیر، اللہ کے علاوہ غیر کے لئے ان ناموں کا رکھنا جائز نہیں ہے، لہذا صورت مسئولہ میں اگر آپ رحمان نام بر قرار رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کے لئے ضروری ہے کہ رحمان کے شروع میں "عبد" لگا کر "عبد الرحمان" نام رکھ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (362/5، ط: دار الفکر)
أحب الأسماء إلى الله تعالى عبد الله وعبد الرحمن

لسان العرب: (231/12، ط: دار صادر)
ومعناه عند أهل اللغة ذو الرحمة التي لا غاية بعدها في الرحمة، لأن فعلان بناء من أبنية المبالغة۔۔۔۔ومعناه عند أهل اللغة ذو الرحمة التي لا غاية بعدها في الرحمة، لأن فعلان بناء من أبنية المبالغة

تحفة المودود بأحکام المولود: (127/1، ط: دار البیان)
فصل: وَمِمَّا یمْنَع تَسْمِیَة الْإِنْسَان بِہِ أَسمَاء الرب تبَارک وَتَعَالی فَلَا یجوز التَّسْمِیَة بالأحد والصمد وَلَا بالخالق وَلَا بالرازق وَکَذَلِکَ سَائِر الْأَسْمَاء المختصة بالرب تبَارک وَتَعَالیٰ وَلَا تجوز تَسْمِیَة الْمُلُوک بالقاہر وَالظَّاہِر کَمَا لَا یجوز تسمیتہم بالجبار والمتکبر وَالْأول وَالْآخر وَالْبَاطِن وعلام الغیوب․
وَأما الْأَسْمَاء الَّتِی تطلق عَلَیْہِ وعَلیٰ غَیرہ کالسمیع والبصیر والرؤوف والرحیم فَیجوز أَن یخبر بمعانیہا عَن الْمَخْلُوق وَلَا یجوز أَنْ یتسمّی بہَا علی الْاِطْلَاق بِحَیْثُ یُطلق عَلَیْہِ کَمَا یُطلق علی الربّ تَعَالٰی․

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 1420 Dec 21, 2020
rahman zameen name rakhna kaisa hai?, How about having the name "Rahman Zameen"?

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.