resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: بچے کا نام "محمد سبحان" یا "عبد السبحان" نام رکھنا (24926-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے بیٹے کا نام محمد سبحان ہے۔ میں نے پوچھنا ہے کہ کیا یہ نام ٹھیک ہے؟ کیونکہ میں نے سنا ہے کہ سبحان نام اکیلے رکھنا ٹھیک نہیں ہے، اس کے ساتھ کچھ اور نام ملانا چاہیے، جیسےعبدالسبحان وغیرہ۔ مہربانی فرما کر رہنمائی کیجئے۔

جواب: واضح رہے کہ "سُبْحان" کے معنی ہر قسم کے نقص اور عیب سے پاک ہونے کے آتے ہیں، اللہ کے علاوہ چونکہ کوئی بھی ہر قسم کے عیب اور نقص سے پاک نہیں ہے، لہذا "سبحان" اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا، اس لیے بیٹے کا نام "محمد سُبْحان" رکھنا درست نہیں ہے۔
البتہ "عبد السبحان" نام رکھنے کی بعض حضرات نے گنجائش دی ہے، لیکن بعض حضرات اس نام کے رکھنے سے بھی منع کرتے ہیں، اس لیے اس کے بجائے بچے کا نام عبد اللہ یا عبد الرحمٰن یا اس کے علاوہ ایسا نام رکھا جائے جو شریعت کی نظر میں پسندیدہ ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الجامع لأحكام القرآن: (204/10، ط: دار الكتب المصرية)
ومعناه التنزيه والبراءة لله عز وجل من كل نقص. فهو ذكر عظيم لله تعالى لا يصلح لغيره.

السعاية: (164/2، ط: اشرفية ديوبند)
ومن ههنا وضح ذلك أن تسمية العوام أطفالهم بعبد السبحان مما لا معنى لها ويجب نهيهم عنها فان العبودية لا تضاف إلا إلى أسماء الله تعالى، والسبحان ليس علماً له ولا وصفا له؛ بل هو مصدر فاحفظه! فإنه من الفوائد النفيسة.

واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names