resize-left-dar mid-dar right-dar

عنوان: "زُحَل" (Zuhal) نام رکھنا

(39777-No)

سوال: کیا میں اپنی بیٹی کا نام زُحَل (Zuhal) رکھ سکتا ہوں؟

جواب: عربی لغت میں "زُحَل" (Zuhal) کے مختلف معنی کیے گئے ہیں:
1۔ نظامِ شمسی کا بعید ترین سیارہ۔
2۔ الگ تھلگ رہنے والا۔
3۔ قریب قریب سفر کرنے والا۔
4۔ یونانی افسانوں میں سب سے بڑا معبود۔
شروع کے تین معانی با مقصد نہ ہونے کی وجہ سے بہتر یہ ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے، البتہ چوتھے معنی کے اعتبار سے تو یہ نام رکھنا بالکل جائز نہیں ہے، لہذا اس نام کے بجائے بچی کا نام ازواج مطہّرات یا دیگر صحابیات رضوان اللہ علیہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھ ‏لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل

القاموس الوحید: (ص: 573، ط: ادارہ اسلامیات)
زُحَل: نظامِ شمسی کا بعید ترین سیارہ (۲) یونانی افسانوں میں سب سے بڑا معبود (۳) الگ تھلگ رہنے والا (۴) قریب قریب سفر کرنے والا

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names