resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: لڑکی کا نام "ماہم"(Maham) اور "اَرِیبہ"(Areeba) رکھنے کا حکم

(66249-No)

سوال: مفتی صاحب! کیا لڑکی کا نام "ماہم" اور "اریبہ" رکھ سکتے ہیں؟ نیز ان دونوں ناموں کے معنی بھی بیان فرما دیں۔ جزاکم اللہ خیراً

جواب: واضح رہے کہ ’’مَاہَم‘‘(Maham) فارسی زبان کے دو لفظوں سے مل کر بنا ہے، جس میں ’’ماہ‘‘ کا معنی ہے "چاند" اور ’’م‘‘ضمیر متکلم کی طرف نسبت کے لیے ہے، اس اعتبار سے ’’مَاہَم‘‘ کے معنی ہوئے ’’میرا چاند‘‘ ۔ اور ’’اریبہ‘‘(Areeba) کے معنیٰ ”وسعت والی، کشادہ،عقل مند اور ماہر ہونا“ کے آتے ہیں ،معنی کے اعتبار سے یہ دونوں نام رکھنا درست ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تاج العروس من جواهر القاموس :(2/ 23،ط: دار إحياء التراث العربی)
الأريب وهو العاقل لا يختل عن عقله . ..( أريبة ) ، ككتيبة أي ( واسعة ).

القاموس الوحید: (ص: 98،ط: ادارة الاسلامیات)
ارب- ارابة وارباً: ہوشیار و ماہر ہونا- ھو ارب واریب۔

المنجد: (ص: 48، ط: مکتبة الحرمین)
ارب(ع) ارباً- ماہر ہونا- صفت ارب و اریب مونث اریبة۔

فیرواللغات: (ص: 1250،1512،ط: فیروز سنز)
ماہ... چاند ،قمر ، ماہ تاب۔

فرہنگ عمید تالیف حسن عمید: (ص: 1025)
م ض ضمیر متکلم مع الغیر۔

کذا فی فتاوی بنوری ٹاؤن کراتشی: 143909201089

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Islamic Names