سوال:
مجھے لیانہ نام کا مطلب جاننا ہے؟ کیا اسے لِيانہ بولا جائے گا یا لَيانہ؟ دونوں صورتوں میں کیا معنی ہوگا؟
جواب: واضح رہے کہ لفظ "لَیَانَۃ" (لام کے زبر کے ساتھ) کا معنی ہے: "نرمی، نرم مزاجی، خوش اخلاقی، آسانی اور ہمواری وغیرہ"، چونکہ یہ ایک بامعنی نام ہے، اس لیے بچے کا یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ "لِیَانَۃ" (لام کے زیر کے ساتھ) کا معنی کافی تلاش و جستجو کے باوجود عربی کی کسی معتبر لغت میں نہ ملنے کی وجہ سے اس لفظ کا صحیح معنی متعین نہیں ہوسکا، اس لیے بچے کا یہ نام نہ رکھا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔
دلائل
*الرائد: (ص: 700، ط: دار العلم للملایین)*
الليانة۔ النعومة (ضد الخشونة)
*تكملة المعاجم العربية: (9/ 297)*
لين: لين: اسم المصدر ليانة أيضاً (انظر فيما يأتي الاسم والموصوف) (فوك) (في مادة modificare) باين سميث 1377) (واقرأ ليانة) وليونة (أبو الوليد 678 رقم
*القاموس الوحید: (ص: 370، ط: ادارہ اسلامیات)*
الخشونة: کرختگی، سختی، کھردراپن، اکھڑپن، خشکی، موٹاپن۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی