سوال:
مفتی صاحب! حسبان (Hisban) حا کی زیر کے ساتھ معنی بتادیں۔
جواب: "حِسْبان" (حا کی زیر اور سین کے سکون کے ساتھ) عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں:گمان کرنا، خیال کرنا اور اعتبار کرنا، یہ نام معانی کے اعتبار سے بے مقصد اور بے معنی ہے، لہذا آپ کو اس نام کے بجائے صحابہ کرامؓ کے ناموں میں سے کوئی نام یا کوئی دوسرا بامعنی نام رکھنا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
القاموس الوحید: (ص: 335، ط: ادرہ اسلامیات)
حِسْباناً: گمان کرنا، کسی چیز کو کچھ سمجھنا، اعتبار کرنا، خیال کرنا۔
معجم اللغة العربية المعاصرة (1/ 491، ط: عالم الكتب)
حِسبان [مفرد]: مصدر حسب.
واللّٰه تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی