عنوان: تیل اور سرمہ لگانے کا مسنون طریقہ (6283-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، حضرت تیل اور سرمہ لگانے کا سنت طریقہ بیان فرما دیں۔
جزاک اللہ خیرا

جواب: بالوں میں تیل لگانا اور ان کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا آپ ﷺ کی سنت ہے، البتہ تیل لگانے کا کوئی لگا بندھا طریقہ صحیح روایتوں میں منقول نہیں ہیں، اس لئے سنت کی نیت سے بالوں کی نظافت وصفائی کا خیال رکھا جائے، کنگھی اور تیل لگاتے وقت دائیں طرف سے شروع کیا جائے تو بہتر ہے، کیونکہ آپ ﷺ ہر اچھے کام میں دائیں طرف سے ابتداء کرنے کو پسند فرماتے تھے، کسی خاص کیفیت اور طریقہ کو سنت قرار دینا درست نہیں۔
سرمہ لگانے میں آپ ﷺکا معمول حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، ترمذی شریف کی حدیث ہے:ابن عباس فرماتے ہیں کہ حضور اقدس ﷺنے ارشاد فرمایا: "اثمد کا سرمہ آنکھوں میں لگایا کرو، اس لئے کہ وہ آنکھ کی روشنی کو بھی تیز کرتا ہے، اور پلکیں بھی زیادہ اگاتا ہے۔
حضرت ابن عباس یہ بھی کہتے تھے: "حضور ﷺ کے پاس ایک سرمہ دانی تھی، جس سے تین تین سلائی ہر رات آنکھوں میں لگایا کرتے تھے" ( یعنی پہلے تین مرتبہ دائیں آنکھ میں، پھر تین مرتبہ بائیں آنکھ میں)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (رقم الحدیث: 4163)
"وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ كَانَ لَهُ شعرٌ فليُكرمه"۔

شمائل الترمذی: (باب ماجاء فی ترجل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، رقم الحدیث: 3)
عن عائشہ قالت: ان کان رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم لیحب التیمن في طھورہ إذا تطھر، وفي ترجلہ إذا ترجل، وفي انتعالہ إذا انتعل

شمائل الترمذی: (باب ماجاء فی ترجل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، رقم الحدیث: 5)
ان النبی صلی اللہ علیہ وسلّم کان یترجل غبا۔

سنن الترمذی: (رقم الحدیث: 1757)
"عَنِ ابن عباس أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " اكْتَحِلُوا بِالْإِثْمِدِ ؛ فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ، وَيُنْبِتُ الشَّعْرَ ". وَزَعَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ مُكْحُلَةٌ يَكْتَحِلُ بِهَا كُلَّ لَيْلَةٍ ثَلَاثَةً فِي هَذِهِ، وَثَلَاثَةً فِي هَذِهِ.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 2669 Dec 22, 2020
tail or surma lganay ka masnoon tariqa , Masanun method of applying oil and zinc

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.