عنوان: کرسمس کے موقع پر ملازم کے ساتھ تعاون کرنا(6299-No)

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! ہماری دکان کی طرف ایک عیسائی عورت ہے جو جھاڑو اور صفائی کا کام کرتی ہے، اس کا شوہر یا کوئی بیمار ہوتا ہے تو یہ کہتی ہے کہ مجھے کچھ پیسوں کی ضرورت ہے، ہم سو دو سو روپے اس کو دے دیتے ہیں، ابھی عیسائیوں کی عید تھی تو وہ مجھ سے سو روپے لے کے گئی تھی کہ مجھے کپڑوں وغیرہ کی ضرورت ہے تو میں نے اخلاقاً اس کو سو روپے دے دیے، میرے دل میں کوئی تعظیم نہیں تھی۔ کبھی ایسی صورت پیش آجایا کرے تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ رہنمائی فرما دیں۔

جواب: کرسمس عیسائیوں کا مذہبی تہوار ہے، اس لئے اس دن کی تعظیم یا احترام والے کاموں سے بچنا شرعا ضروری ہے، لہذا ایسے موقع پر عیسائیوں کے ساتھ ہدیہ اور تحفہ تحائف کا لین دین جائز نہیں ہے، البتہ مذکورہ صورت میں آپ چونکہ اپنی ملازمہ کو عام دنوں میں بھی پیسے دیکر تعاون کرتے رہتے ہیں، اس لئے اگر اسے اس دن ضرورت ہو تو اس کے ساتھ تعاون کرنے کی گنجائش ہے، کیونکہ تعاون کی مذکورہ صورت میں اس دن کی کوئی خصوصیت نہیں ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ اس دن کی بجائے اس سے پہلے یا بعد میں تعاون کردیا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

تبیین الحقائق: (228/6، ط: المطبعۃ الکبریٰ الامیریۃ)
"قال - رحمه الله - (والإعطاء باسم النيروز والمهرجان لا يجوز) أي الهدايا باسم هذين اليومين حرام بل كفر، وقال أبو حفص الكبير - رحمه الله - لو أن رجلا عبد الله خمسين سنة ثم جاء يوم النيروز، وأهدى لبعض المشركين بيضة يريد به تعظيم ذلك اليوم فقد كفر، وحبط عمله، وقال صاحب الجامع الأصغر إذا أهدى يوم النيروز إلى مسلم آخر، ولم يرد به التعظيم لذلك اليوم، ولكن ما اعتاده بعض الناس لا يكفر، ولكن ينبغي له أن لا يفعل ذلك في ذلك اليوم خاصة، ويفعله قبله أو بعده كي لا يكون تشبها بأولئك القوم، وقد قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «من تشبه بقوم فهو منهم»، وقال في الجامع الأصغر رجل اشترى يوم النيروز شيئا لم يكن يشتريه قبل ذلك إن أراد به تعظيم ذلك اليوم كما يعظمه المشركون كفر، وإن أراد الأكل والشرب والتنعم لا يكفر"

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 869 Dec 24, 2020
christmas kay moqay par mulazim kay sath taawun karna, Cooperating with an employee at Christmas

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.