resize-left-dar mid-dar right-dar
✨ Ask AI

عنوان: حم عسق والی تختی کے وظیفے اور والدین کی اطاعت کا حکم

(63660-No)

سوال: کیا کام کی بندش کے لئے حم عسق والی تختی کا وظیفہ کرنا جائز ہے؟ نیز ہر لفظ پڑھنے پر خاص ترتیب سے مٹھی بند کرنا اور کھولنا احادیث سے ثابت ہے یا بدعت ہے؟ اگر یہ جائز نہیں تو اس پر عمل سے انکار پر کیا اولاد نافرمان کہلائے گی؟

جواب: واضح رہے کہ "حم عسق" قرآنِ کریم کے حروف ہیں، تاہم کسی کام کی بندش کے لیے اسے مخصوص طريقے سے تختی پر لکھنے اور خاص طریقے سے پڑھنے يا ہر حرف اور لفظ کے ساتھ مخصوص انداز میں مُٹھی بند کرنے اور کھولنے کا طریقہ قرآن و حدیث سے ثابت نہیں ہے، اس لیے اسے مسنون یا شرعاً ثابت شدہ وظیفہ سمجھنا یا اس عمل کے لیے اولاد پر اصرار کرنا درست نہیں ہے، اس کے بجائے مسنون دعاؤں اور ماثور اذکار کا اہتمام کرنا چاہیے۔
اگر والدین اس طرح کے کسی عمل کا کہیں اور اولاد اسے غیر ثابت سمجھتے ہوئے نہ کرے تو محض اس وجہ سے وہ نافرمان شمار نہیں ہوگی، البتہ والدین کی دل آزاری سے بچتے ہوئے ادب واحترام کے ساتھ اپنی بات ان کے سامنے رکھنی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

*القرآن الكريم: (الإسراء، الآيات: ٢٣-٢٥)*
﴿وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا إِيَّاهُ وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا إِمَّا يَبْلُغَنَّ عِنْدَكَ الْكِبَرَ أَحَدُهُمَا أَوْ كِلَاهُمَا فَلَا تَقُلْ لَهُمَا أُفٍّ وَلَا تَنْهَرْهُمَا وَقُلْ لَهُمَا قَوْلًا كَرِيمًا ۝ وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا ۝ رَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صَالِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ غَفُورًا ●﴾

*صحيح البخاري: (9/ 88، رقم الحديث: 7257، ط: دار طوق النجاة)*
حدثنا محمد بن بشار، حدثنا غندر، حدثنا شعبة، عن زبيد، عن سعد بن عبيدة، عن أبي عبد الرحمن، عن علي رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وسلم بعث جيشا، وأمر عليهم رجلا، فأوقد نارا، وقال: ادخلوها، فأرادوا أن يدخلوها، وقال آخرون: إنما فررنا منها، فذكروا للنبي صلى الله عليه وسلم، فقال للذين أرادوا أن يدخلوها: لو دخلوها لم يزالوا فيها إلى يوم القيامة. وقال للآخرين: لا طاعة في معصية، *إنما الطاعة في المعروف*.

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications