سوال:
میرا آبادی سے دور گائیں اور بھینسوں کا باڑا ہے، میں یہاں گائیں اور بھینسوں کو پالتا ہوں اور پھر انہیں فروخت کرتا ہوں، باڑے میں گائیں اور بھینسوں کا گوبر وافر مقدار میں جمع ہوجاتا ہے، اور میں اس گوبر کو فروخت کرنا چاہتا ہوں، پوچھنا یہ ہے کہ کیا میرے لئے ان کا گوبر فروخت کرنا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ فقہاء کرام نے گوبر کی خرید و فروخت کو ضرورت کی وجہ سے جائز قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (385/6، ط: دار الفکر)
(كره بيع العذرة) رجيع الآدمي (خالصة لا) يكره بل يصح بيع (السرقين) أي الزبل
(قوله أي الزبل) وفي الشرنبلالية هو رجيع ما سوى الإنسان۔۔۔الخ
کذا فی فتاوی دار العلوم دیوبند: رقم الفتوی: 1692=1692-12/1431
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی