سوال:
دو گاؤں ایک ساتھ متصل ہیں اور دونوں گاؤں میں مساجد ہیں، لاک ڈاؤن سے پہلے دونوں گاؤں کے لوگ ایک ہی مسجد میں نماز جمعہ ادا کیا کرتے تھے، جسے جامع مسجد کا درجہ حاصل ہے، لیکن لاک ڈاؤن میں دوسرے گاؤں والے لوگوں نے اپنی مسجد میں جمعہ کی نماز شروع کر دی اور اب وہاں با ضابطہ جمعہ کی نماز ہو رہی ہے۔ دونوں گاؤں میں جمعہ کی قیام کی شرطیں پائی جاتی ہیں۔ تو کیا دوسرے گاؤں کی اس مسجد میں نماز جمعہ کا قیام درست ہوگا؟
محمد سہیل وصی۔
جواب: صورت مسئولہ میں دوسرے گاؤں کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا درست ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (144/2، ط: سعید)
قولہ: (و تؤدی فی مصر واحد بمواضع کثیرہ، مطلقاً) ای سواء کان المصرکبیرا، او لا، و سواء فصل بین جانبیه نہر کبیر، کبغداد، او لا، و سواء قطع الجسر، او بقی متصلا، و سواء، کان التعدد فی مسجدیں، او اکثر۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی