عنوان: دورانِ نماز موبائل فون بند کرنا(647-No)

سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ ، مفتی صاحب ! نماز کے دوران اکثر لوگوں کا موبائل فون بجتا ہے اور اس کی وجہ سے نماز خراب ہوتی ہے،اس صورت میں شریعت کیا حکم دیتی ہے کہ ہم موبائل فون کو سائیلنٹ کرنے کے لئے دوران نماز کس حد تک ہاتھ کا استعمال کرسکتے ہیں؟ عرب میں تو یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ موبائل فون جیب سے نکال کر "صلوات" کہہ کر واپس رکھ دیتے ہیں۔

جواب: واضح رہے کہ عمل قلیل کے ذریعہ اگر موبائل بند کردینا ممکن ہو تو بحالت نماز ہی بند کردینا چاہیے، مثلاً موبائل جیب میں رکھا ہوا ہے اور گھنٹی بجنے پراس کو ایک انگلی سے بٹن دبا کر بند کردیا تو یہ عمل قلیل ہے، اگر عمل کثیر کے ذریعہ گھنٹی بند کی گئی، تو نماز فاسد ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

الھندیۃ: (101/1، ط: دار الفکر)
العمل الكثير يفسد الصلاة والقليل لا. كذا في محيط السرخسي واختلفوا في الفاصل بينهما على ثلاثة أقوال۔۔۔۔۔(والثالث) أنه لو نظر إليه ناظر من بعيد إن كان لا يشك أنه في غير الصلاة فهو كثير مفسد وإن شك فليس بمفسد وهذا هو الأصح. هكذا في التبيين وهو أحسن. كذا في محيط السرخسي وهو اختيار العامة كذا في فتاوى قاضي خان والخلاصة۔

بدائع الصنائع: (241/1، ط: دار الکتب العلمیة)
كل عمل لو نظر الناظر إليه من بعيد لا يشك أنه في غير الصلاة فهو كثير، وكل عمل لو نظر إليه ناظر ربما يشبه عليه أنه في الصلاة فهو قليل وهو الأصح

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 657 Jan 19, 2019
duraan e namaz /duran e namaz mobile phone bund kerna , Turn off mobile phone during prayers

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Salath (Prayer)

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.