عنوان: حکومت کی اجازت کے بغیر گیس استعمال کرنے کا شرعی حکم(6517-No)

سوال: چند ماہ پہلے ہمارے گیس میٹر محکمہ سوئی گیس والے یہ کہہ کر لے گئے کہ یہ میٹر غیر قانونی لگے ہوئے ہیں، جبکہ یہ میٹر انہوں(محکمہ سوئی گیس) والوں نے ہی لگائے تھے، اب ہمارے لئے میٹر کے بغیر ڈائریکٹ گیس کا استعمال کیسا ہے؟
تنقیح :
محترم آپ اس بات کی وضاحت کریں کہ میٹر نہ ہونے کی صورت میں آپ استعمال شدہ گیس کی پیمائش کیسے کریں گے؟ کیا اس کا کوئی حل ہے؟
نیز کیا سوئی گیس کمپنی کی طرف سے اس کی اجازت ہے یا آپ اپنی مرضی سے کررہے ہیں؟
اس بات کے وضاحت کے بعد ہی آپ کے سوال کا جواب دیا جاسکے گا۔
جواب تنقیح:
حضرت ! میٹر نہ ہونے کی صورت میں گیس کی پیمائش کا کوئی ذریعہ نہیں اور محکمہ سوئی گیس کی طرف سے اس کی اجازت بھی نہیں ہے۔

جواب: واضح رہے کہ محکمہ سوئی گیس کی اجازت کے بغیر گیس استعمال کرنا شرعی، اخلاقی اور قانونی جرم ہے، لہذا گیس کے حصول کیلیے کمپنی سے رابطہ کرکے کوئی ممکنہ جائز طریقہ اختیار کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

مصنف عبد الرزاق: (414/7، ط: المکتب الاسلامی)
أنه سمع أبا هريرة يقول: «لا يزني حين يزني وهو مؤمن، ولا يسرق حين يسرق وهو مؤمن، ولا يشرب الخمر وهو مؤمن حين يشرب» قال: لا أعلمه إلا قال: «وإذ اعتزل خطيئته رجع إليه الإيمان»

تکملۃ فتح الملہم: (باب وجوب طاعۃ الأمراء، 323/3، ط: أشرفیہ دیوبند)
وان المسلم یجب علیہ أن یطیع أمیرہ في الأمور المباحۃ، فإن أمر الأمیر بفعل مباح وجبت مباشرتہ، وإن نہی عن أمر مباح حرم ارتکابہ، ومن ہنا صرح الفقہاء بأن طاعۃ الإمام فیما لیس بمعصیۃ واجبۃ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 624 Jan 19, 2021
hukoomat ke ijaazat key baghair sui gas istemal kerna jaaiz hey, can we use gas without government permission

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Prohibited & Lawful Things

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.