سوال:
مفتی صاحب ! چار رکعات والی نماز میں قعدہ اولی میں درود شریف بھی پڑھ لیا جائے، تو آخر میں سجدہ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟
جواب: فرض، واجب اور سنتِ مؤکدہ کے قعدہ اُولیٰ میں تشہد کے بعد مکمل درود شریف یا اللھم صل علی محمد تک پڑھنے سے سجدہ سَہو واجب ہوجاتا ہے، البتہ نوافل اور سنتِ غیر مؤکدہ میں پڑھنے کی گنجائش ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (81/1، ط: دار الفکر)
لو زاد علی التشہد ( فی القعدۃ الاولیٰ) الصلوۃ علی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم ۔ ۔ ۔ یجب علیہ سجود السہو ۔ ۔ ۔ بقولہ اللّٰہم صلِّ علی محمد ۔ ۔ ۔ ( وہو الاصح) ملتقطا۔
رد المحتار: (125/1، ط: سعید)
وفی الاربع قبل الظہر والجمعۃ وبعدھا لایصلی علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فی القعدۃ الاولی والا یستفتح اذا قام الی الثالثہ بخلاف سائر ذوات الاربع من النواافل الخ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی