سوال:
میں نے سرخاب کے بارے میں کافی سنا ہے، اور اردو محاورے میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے، جیسے کہتے ہیں کہ فلاں شخص کو سرخاب کے پر لگ گئے ہیں، آپ سے سوال یہ ہے کیا سرخاب پرندہ کھانا جائز ہے؟
جواب: واضح رہے کہ سرخاب جسے عربی میں "حبارٰی" کہتے ہیں، اس کا شمار حلال پرندوں میں ہوتا ہے، لہذا اس کا کھانا جائز ہے، اور سنن ابی داؤد کی روایت میں حضور ﷺ سے سرخاب پرندہ کا گوشت کھانا بھی ثابت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابی داؤد: (354/3، ط: المکتبة العصریة)
حدثنا الفضل بن سهل، حدثنا إبراهيم بن عبد الرحمن ابن مهدي، حدثني بريه بن عمر بن سفينة، عن أبيه، عن جده، قال: «أكلت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم لحم حبارى»
بذل المجھود: (522/11)
و لحم الحبارى مجمع على حله لا أرى فيه خلافاً
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی