عنوان: اللہ کے لیے محبت کا اظہار کرنے والے کے لیے دعا(6672-No)

سوال: مفتی صاحب ! اگر کوئی شخص کسی سے اللہ کے لیے محبت کا اظہار کرے، تو اس کو کیا دعا دینی چاہیے؟

جواب: اللہ کے لیے محبت کا اظہار کرنے والے کو یوں دعا دیں:
اگر کوئی شخص إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ ( مجھے تم سے اللہ کے لیے محبت ہے) کہے، تو اس کے جواب میں أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ ( وہ ہستی (اللہ) تم سے محبت کرے، جس کی خاطر تم نے مجھ سے محبت کی) کہنا چاہیے۔
(سنن ابي داود، بَابُ إِخْبَارِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِمَحَبَّتِهِ إِيَّاهُ، رقم الحديث: 5125)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (بَابُ إِخْبَارِ الرَّجُلِ الرَّجُلَ بِمَحَبَّتِهِ إِيَّاهُ، رقم الحديث: 5125، ط: دار ابن حزم)
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي لَأُحِبُّ هَذَا، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَعْلَمْتَهُ؟» قَالَ: لَا، قَالَ: «أَعْلِمْهُ» قَالَ: فَلَحِقَهُ، فَقَالَ: إِنِّي أُحِبُّكَ فِي اللَّهِ، فَقَالَ: أَحَبَّكَ الَّذِي أَحْبَبْتَنِي لَهُ۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 712 Feb 08, 2021
allah kay liye muhabbat ka izhar karne walay k liye dua, Dua for one who expresses love for Allah

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.