سوال:
کیا ریچھ کو جنگلات سے پکڑ کر بیچ سکتے ہیں، اور اسے بیچنے سے جو رقم وصول ہوگی، اس کو استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب: کسی حیلہ کے ذریعہ زندہ ریچھ کو پکڑ کر بیچنا جائز ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم حلال ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الھندیۃ: (114/3، ط: دار الفکر)
ويجوز بيع جميع الحيوانات سوى الخنزير وهو المختار كذا في جواهر الأخلاطي.
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی