سوال:
مفتی صاحب ! جماعت کی نماز میں اگر مقتدی قصداً التحیات چھوڑ دے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ باجماعت نماز میں مقتدی پر قعدہ میں التحیات پڑھنا واجب ہے، جس کو قصداً ترک کرنا مکروہ تحریمی ہے، اگر کسی نے یہ واجب قصداً ترک کردیا ہو تو اس کے ذمّہ نماز کے وقت کے اندر اس نماز کا اعادہ کرنا واجب ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (456/1، ط: سعید)
و لھا واجبات لا تفسد بترکھا، و تعاد وجوبا فی العمد و السھو، ان لم یسجد لہ، و ان لم یعد یکون فاسقا آثما، و کذا کل صلوٰۃ ادیت مع کراھۃ التحریم، تجب اعادتھا،
کذا فی فتاویٰ بنوری ٹاؤن: رقم الفتوی: 143908200210
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی