سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! کل عصر کی نماز میں ہمارے امام صاحب رکوع میں تکبیر بلند آواز سے کہے بغیر چلے گئے، موذن صاحب نے پیچھے سے اللہ اکبر کہا،تو امام صاحب نے دوبارہ اللہ اکبر کہا اور اخیر میں سجدہ سہو بھی نہیں کیا، ایسی صورت میں نمازہوگئی یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ امام کے لیے بلند آواز سے تکبیر کہنا مسنون ہے، واجب یا فرض نہیں ہے، لہذا امام کے بھولے سے تکبیر بلند آواز سے کہے بغیر رکوع میں چلے جانے سے نماز ادا ہو گئی، سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار: (475/1)
"(وجهر الإمام بالتكبير) بقدر حاجته للإعلام بالدخول والانتقال، وكذا بالتسميع والسلام، وأما المؤتم والمنفرد فيسمع نفسه".
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی