سوال:
السلام علیکم، مفتی صاحب ! انڈہ کا چھلکا کھانا پکاتے ہوئے سالن میں گرجائے اور کھاتے وقت منہ میں آجائے، تو اس کے کھانے کا کیا حکم ہے؟
نیز کیا پکانے سے پہلے انڈہ کا دھونا ضروری ہے، کسی نے کہا ہے کہ چونکہ وہ پاک نہیں ہوتا ہے، اس لیے اسکا دھونا ضروری ہے؟ براہ کرم اس کی بھی وضاحت فرمادیں۔
جواب: اگر انڈے کے چھلکے پر بظاہر کوئی نجاست خون، بیٹ وغیرہ نہیں لگی ہو تو انڈے کا چھلکا پاک ہے، اور کھانے میں آجائے تو کھانا ناپاک نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
رد المحتار: (564/1، ط: زکریا)
وکذا البیضۃ فلا یتنجس بہا الثوب ولا الماء إذا وقعت فیہ، لکن یکرہ التوضؤ بہ للاختلاف۔
غنیة المستملي: (ص: 150)
البیضۃ إذا وقعت من الدجاجۃ في الماء أو في المرقۃ لا تفسدہ۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی