سوال:
مفتی صاحب ! کیا جمعہ کے دن پہلی اذان کے بعد عورتیں گھر میں نماز پڑھ سکتی ہیں؟
جواب: جمعہ کی پہلی اذان چونکہ ظہر کا وقت داخل ہونے کے بعد ہی دی جاتی ہے، لہٰذا عورت گھر میں پہلی اذان کے بعد ظہر کی نماز پڑھ سکتی ہے، اس کے لیے مسجد کی جماعت ہونے کا انتظار کرنا ضروری نہیں ہے، بلکہ عورتوں کے لیے بہتر اور افضل یہی ہے کہ اول وقت میں نماز پڑھی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
الدر المختار مع رد المحتار: (باب شروط الصلوٰۃ، 421/1)
وشرط فی ادائھا الخ دخول لوقت واعتقاد دخولہ
لوقت ای وقت المکتوبۃ واعتقاد دخولہ او ما یقوم مقام الاعتقاد من غلبۃ الظن فلو شرع شاکا فیہ لا تجزیہ۔
و فیہ ایضاً: (25/2)
ولھذا کان أولی للنساء أن یصلین في أول الوقت لأنھن لا یخرجن إلی الجماعة۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی