سوال:
مفتی صاحب ! کیا روٹی پر سالن رکھ سکتے ہیں؟
جواب: کھانے کی چیز روٹی پر رکھ کر روٹی کے ساتھ کھانا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ روٹی کو بطور پلیٹ اس طرح استعمال کرنا کہ اس پر رکھی ہوئی چیز کو کھانے کے بعد روٹی ضائع کر دینا، یہ جائز نہیں ہے، اس میں رزق کا ضیاع اور بےحرمتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
سنن ابن ماجہ: (باب النہی عنہ القاء الطعام، رقم الحدیث: 3353)
عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْبَيْتَ فَرَأَى كِسْرَةً مُلْقَاةً فَأَخَذَهَا فَمَسَحَهَا ثُمَّ أَكَلَهَا وَقَالَ " يَا عَائِشَةُ أَكْرِمِي كَرِيمَكِ فَإِنَّهَا مَا نَفَرَتْ عَنْ قَوْمٍ قَطُّ فَعَادَتْ إِلَيْهِمْ "
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی