سوال:
کیا حرام جانور کی کھال سے بننے والی بیلٹ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے۔
جواب: صورت مسئولہ میں اگر وہ کھال خنزیر کی نہیں ہے، اور اس حرام جانور کو شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہو، یا اگر شرعی طریقہ سے ذبح نہیں کیا گیا، لیکن اس کی کھال کو دباغت دی گئی ہو، تو وہ کھال پاک ہوگئی ہے، اس کھال سے بنی بیلٹ پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
قال صاحب الھدایہ:
وکل إھاب دبغ فقد طھر وجازت الصلاة فیہ، و الوضعی منہ، آلا جلد الخنزیر و الآدمی۔
(ج:1، ص: 39، ط: مکتبہ رحمانیہ)
و قال صاحب الھدایہ ایضا:
و إذا ذبح مالا یوکل لمحہ، طھر جلدہ و لحمہ، إلا الآدمی و الخنزیر۔
(ج:4، ص: 441، ط: مکتبہ رحمانیہ)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی