عنوان: نقصان والی خریداری سے بچنے کے لئے بازار میں داخل ہوتے وقت کی دعا(7421-No)

سوال: مفتی صاحب ! میرا اکثر بازار جانا ہوتا ہے، اور اکثر مجھے خریداری میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے، مجھے کوئی ایسی دعا بتادیں، جس سے میں نقصان والی خریداری سے بچ سکوں؟

جواب: نقصان والی خریداری سے بچنے کے لئے بازار میں داخل ہوتے وقت مندرجہ ذیل دعا پڑھ لیا کریں:
"بِسْمِ اللهِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ هَذِهِ السُّوقِ وَخَيرَ مَا فِيهَا وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أُصِيبَ فِيهَا يَمِيناََ فَاجِرَةََ اَوْ صَفْقَۃً خَاسِرَۃََ"
ترجمہ: "اے اللہ ! تحقیق میں تجھ سے اس بازار کی بھلائی مانگتا ہوں، اور اس چیز کی بھلائی مانگتا ہوں جو اس میں ہے، اے اللہ ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں، اس (بازار) کی برائی سے اور اس چیز کی برائی سے جو اس میں ہے، اے اللہ ! تحقیق میں تیری پناہ مانگتا ہوں، اس بات سے کہ میں نقصان کے معاملہ کو پہنچوں"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

المستدرک علی الصحیحین: (رقم الحدیث: 1977)
عن سليمان بن بريدة، عن أبيه رضي الله عنه، قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم إذا دخل السوق قال: «بسم الله، اللهم إني أسألك خير هذه السوق، وخير ما فيها، وأعوذ بك من شرها، وشر ما فيها، اللهم إني أعوذ بك أن أصيب فيها يمينا فاجرة، أو صفقة خاسرة»

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 3064 May 02, 2021
nuqsan wali khareedari say bachne kay liye bazar mai daakhil hotay waqt ki dua\, Dua at the time of entering the market to avoid loss in buying

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Azkaar & Supplications

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.