عنوان: عید الفطر کے دن اہل محلہ کی دعوت کرنے کا شرعی حکم(7454-No)

سوال: مفتی صاحب !عرض یہ کرنا تھا کہ عرصہ دراز سے ہمارے محلہ میں عید الفطر کے دن عید الفطر کی نماز کے بعد علاقے کے رواج کے مطابق لوگ اپنے گھروں کے دروازے کھول دیتے ہیں، مستورات باپردہ کمروں میں ہوتی ہیں، اپنی استطاعت کے مطابق ہر اہل خانہ گھر کے صحن میں اکرام مثلاََ: چاول وغیرہ رکھ دیتے ہیں، لوگ تیزی سے آتے ہیں، تھوڑا سا کھاتے ہیں اور اگلے گھر کی طرف رخ کرتے ہیں اور یہ سلسلہ ادھ پون گھنٹہ تک چلتا ہے۔
ہمارے محلہ میں گنتی کے کچھ گھر ہیں، جو یہ نہیں کرتے، اس میں ہمارا گھر بھی شامل ہے، امسال میرے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی چاہیے کہ اہل محلہ کے ساتھ رل مل کر ایسا کریں۔
اس لیے آپ سے رہنمائی کی درخواست ہے کہ کیا یہ بدعت کے زمرے میں تو نہیں آئے گا؟

جواب: اسلام میں مہمان نوازی کو اخلاق حسنہ میں سے شمار کیا گیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہمان کا اکرام کرنے کی خاص تاکید فرمائی ہے، چنانچہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
جو شخص اللہ جل شانہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ اپنے مہمان کا اکرام کرے۔( سنن ابی داؤد)
لہذا عید الفطر کے دن اہل محلہ کے لیے کھانے کی دعوت کا انتظام کرنا ایک اچھا عمل ہے، البتہ اس کو  ضروری یا سنت نہ سمجھا جائے، اور اس موقع پر دعوت نہ کرنے والوں یا اس میں شریک نہ ہونے والوں پر کسی قسم کی طعن وتشنیع نہ کی جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

سنن ابی داؤد: (باب ما جاء فی الضیافۃ، رقم الحدیث: 3748، ط: المکتبۃ العصریۃ)
حدثنا القعنبي، عن مالك، عن سعيد المقبري، عن أبي شريح الكعبي، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه، جائزته يومه وليلته، الضيافة ثلاثة أيام وما بعد ذلك فهو صدقة، ولا يحل له أن يثوي عنده حتى يحرجه۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص،کراچی

Print Full Screen Views: 848 May 09, 2021
eid tu fitar kay din ehl e muhalla ki dawat karne ka shar'ee hukum, Shariah order / ruling to invite the people of the neighborhood on the day of Eid al-Fitr

Find here answers of your daily concerns or questions about daily life according to Islam and Sharia. This category covers your asking about the category of Eidain Prayers

Managed by: Hamariweb.com / Islamuna.com

Copyright © Al-Ikhalsonline 2024.